Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کے لیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کردینگے،سعودی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کے لیے اعلان کردہ مالی معاونت جلد فراہم کردے گا۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کسی بھی برسر اقتدار حکومت سے قطع نظر استوار ہوتے ہیں۔

سرکاری خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ رائل کورٹ سے منظوری اور مفاہمت کی یادداشت پردستخطوں کے بعد اعلان کردہ مالی معاونت پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔ آئندہ چند روز میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک عزیز اور برادر ملک سمجھتا ہے،پاکستان کا مستقبل نہایت تابناک ہے،،مستقبل میں دوطفرہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی برسر اقتدار حکومت سے قطع نظر استوار ہوتے ہیں،ہمارا تعلق پاکستانی پرچم سے ہے اور ہم اسے اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں۔ گذشتہ تین برسوں میں وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے 6 دورے ہمارے گہرے تعلقات کے عکاس ہیں دونوں ممالک کو قریب لانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے پاکستان میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں جن پر فخر کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

مولانا فضل الرحمان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

Rauf ansari

شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

Nehal qavi

وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب، چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

Hassaan Akif

Leave a Comment