Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت کی ہر سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے قریب آنے لگیں۔ مولانا فضل الرحمن اوربلاول بھٹوزرداری کے درمیان چھ ماہ کے وقفے کے بعد ملاقات ہوئی ہے ۔

بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے متحد ہوکر پارلیمنٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور نیب آرڈیننس سمیت دیگر منتازعہ بلوں کو ناکام بنایا۔ حکومت کی ہر سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا دھاندلی سے آنے والے حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، حکومت کی تجاویز کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت دیگر منتازعہ بلوں کو متحدہ اپوزیشن کی صورت میں ناکام بنادیا گیا، متحد ہوکرحکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، بولے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں متحد اور مضبوط ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والے حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، حکومت کی تجاویز کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں ممکنہ دوبارہ شمولیت سے متعلق مولانا فضل الرحمن نے کہا بلاول بھٹوزردارئ سے ملاقات خیرسگالی تھی ان سے تمام امور پر بات نہیں ہوئی۔

Related posts

جسٹس عمرعطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم

Hassam alam

حکومت کا ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گیس خریدنے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment