Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی ڈاکوؤں کی جماعت ہے اسی لیے چھوڑدی، غلام سرور

ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف زندہ واپس آئیں گے تو جیل میں جائیں گے۔ پیپلز پارٹی چوروں ڈاکوؤں کی جماعت ہے اسی لیے اسے خیرآباد کیا۔

ٹیکسلا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ حکومت کے لیے چیلنج پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے۔ تیل و گیس کی قیمتیں ساری دنیا میں اوپر گئی اس لیے ہم نے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے۔ پی ڈی ایم میں بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں ۔چھرا گھونپنے اور کھانے والے آج اپنا مال بچانے کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں۔پی ڈی ایم کو دھرنے یا لانگ مارچ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو دو،دو وزارتیں دی گئی ناراضگی کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔ ٹی ایل پی سے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے لیے موثر ہوگاوقت آنے پر عوام کے سامنے آجائے گا ۔

Related posts

موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں، فواد چوہدری

Nehal qavi

ایم کیو ایم نے الیکشن سے متعلق اپنی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

Rauf ansari

الیکشن کمیشن نے سراج الحق کو نوٹس جاری کر دیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment