کراچی: امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس پرل ہاربر نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یو ایس ایس پرل ہاربر کی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی جہاز کے دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کےمابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔ دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا،دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
