0 باجوڑ تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہیں۔