Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا ڈیجیٹل طریقہ ہے، سراج الحق

ملتان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک دھاندلی کرنے کا ڈیجیٹل طریقہ ہے۔یہ حکومت دوبارہ جادوئی مشین سے آنا چاہتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ملتان سمیت جنوبی مشکلات سے دوچار ہے۔جنوبی پنجاب پر مافیا کا قبضہ ہے۔ جنوبی پنجاب کا کاشتکار سب سے زیادہ پریشان ہے۔ بیج سونے کی قیمت میں فروخت ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں بد امنی ہے۔ تمام ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے مافیا کے خلاف ایکشن کا وعدہ کیا گیا جبکہ اس وقت بڑے تکبر کے ساتھ مافیا کی حکومت ہے۔ملک میں غربت ناچ رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت بس پانچ سال پورے کرنا چاہتی ہے

سراج الحق کا مزید کہنا تھا 28 نومبر کو میں بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد لے کر آ رہا ہوں۔ حکومت ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری تک نہیں دے سکی۔نوجوانوں کو اب ایوانوں میں آنا چاہیے۔

Related posts

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

Rauf ansari

الیکشن کمیشن کا ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روکنے کا حکم

Hassam alam

سپریم کورٹ کا سندھ میں کم از کم اجرت 19 ہزار مقرر کرنے پر حکم امتناع

Hassam alam

Leave a Comment