Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس کے گارڈز کے اہم انکشافات

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے، ملزمان نے مقتول پر تشدد کا اعتراف کیا اور موت کی ممکنہ وجہ بھی بتائی۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرایع نے بتایا ہے کہ جام اویس کے گارڈز منیر اور حیدر سب سے پہلے گرفتار ہوئے۔ ناظم کو ڈیرے پر لانے کے بعد جام اویس نشے میں دھت تھا۔

ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جام اویس نے ناظم جوکھیو سے معافی مانگنے کا کہا تھا مگروہ نہ مانا، ناظم جوکھیو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جام اویس نے ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر رکھنے اور معاملہ صبح دیکھنے کا کہا تھا۔

گارڈرز کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے ناظم جوکھیو نے بھاگنے کی کوشش کی، کچھ فاصلے پر ناظم جوکھیو کو پکڑ کر مار پیٹ کی وہ مزاحمت کرتا رہا۔

گرفتار ملزمان نے مزید کہا کہ مارپیٹ کے دوران ہی ناظم جوکھیو کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات کرنے والی ٹیم کو مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کنویں سے ملے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی۔

Related posts

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی

ibrahim ibrahim

ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی مطالبات کیلئے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت

Rauf ansari

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment