Urdu
پاکستان تازہ ترین جرائم

لاہور: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور دو برادر نسبتی فائرنگ کرکے قتل کردیے

لاہور: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور دو برادر نسبتی فائرنگ کرکے قتل کردیے۔ ملزم کی بیوی ناراض ہوکر اپنے باپ کے گھر آگئی تھی۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔ داماد نے گھریلو رنجش پر سسر اور اپنے دو برادرنسبتی فرخ اور شاہ رخ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول حامد شاہ کی بیٹی کی چار سال قبل ملزم شاہ زیب سے شادی ہوئی تھی۔ گھریلو جھگڑے کے باعث ملزم کی بیوی اپنے باپ کے گھر آگئی تھی۔ملزم صبح سویرے اپنے سسر کے گھر آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا سسر حامد شاہ اور دو برادرنسبتی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

دوسری جانب واردات کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں1250روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

مشرقی یوکرین میں آئندہ دنوں میں لڑائی شدید ہونے کا خدشہ

Hassam alam

پی ایس ایکس مثبت اعشاریہ پر بند، سونے اور ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

Nehal qavi

Leave a Comment