Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت۔ ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں بھارت کو سمجھنا چاہیے طاقت کا بے تحاشہ استعمال اور پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یکم اکتوبر 2021 سے اب تک بھارتی قابض افواج کی جانب سے جعلی مقابلوں اور کارروائیوں میں کم از کم 25 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست، روزانہ ہراساں کرنا اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں مقبوضہ کشمیر میں معمول بنی ہوئی ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ ایک جامع ڈوزیئر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائے۔

Related posts

سندھ میں موجود سیلابی پانی کم ہو رہا ہے، جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، شرجیل میمن

Nehal qavi

یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے، نیٹو

Hassam alam

سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر غور کرے گی، صدر مملکت

Rauf ansari

Leave a Comment