Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے۔ تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن کے بارے میں سوچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا۔ چین کی ترقی کا راز طویل المدتی منصوبہ بندی ہے۔ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے۔اپوزیشن وونٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی کیوں مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برے حالات میں ملک کو سنبھالا۔موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زرعی پیداوار بڑھانا ہو گیآبادی بڑھ رہی ہے ملک کو پانی کی ضرورت ہے۔ 50 سال بعد ملک میں تین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سال میں مزید دس ڈیم بنائیں گے۔ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے جبکہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔ لندن بیٹھا شخص دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کے حالات برے ہیں۔انشاء اللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے۔ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے۔ تیل سمیت باہر سے جو چیزیں لیتے ہیں وہ سب مہنگی ہو گئی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آنے والےدنوں میں بہت بڑا پیکیج لیکر آ رہے ہیں۔ حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے۔ میٹرو پر اربوں روپے لگانے سے قوم ترقی نہیں کرتی۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے سے لاہور میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اڑھائی ارب درخت لگا چکے ہیں تاہم دس ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

Related posts

عدم اعتماد سے عمران خان پر اعتماد میں اضافہ ہوا، فرخ حبیب

Rauf ansari

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Hassam alam

کورونا سے ملک میں دس افراد انتقال کرگئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment