کمپالا:افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو خودکش دھماکوں سے تین افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں دوخودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 33 افراد زخمی ہیں ۔
امدادی کارکنوں کے مطابق بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 3 افراد کی میتیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔