Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری صاحب آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او دینے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ عمران صاحب سن لیں، کالے قوانین اور مشین کے ذریعے ملک میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج قانون سازی نہیں بلکہ پاکستان کے آئین اور عوام کی آزادی رائے پہ حملہ ہوا ہے۔ اظہار رائے کا قتل کرنے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ای وی ایم کے ذریعے جو کھلواڑ آپ نے الیکشن کے ساتھ کرنا ہے اُس کا عملی مظاہرہ آج پارلیمان میں ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج ایوان کے ممبران کی گنتی میں بھی الیکشن چوروں نے دھاندلی کی ۔فواد چوہدری صاحب آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی۔یہ اگلے الیکشن کی عمران صاحب کی پیشگی شکست کا اعتراف ہے۔

Related posts

انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے

Hassam alam

حکومت پنجاب کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، 50 افراد زیر حراست

Rauf ansari

معیشت 5 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے

Hassam alam

Leave a Comment