Urdu
پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس سے قوانین کی منظوری کو مسترد کردیا،حافظ حمداللہ

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس سے قوانین کی منظوری کو مسترد کردیا ہے، حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اندھےقوانین کی زد میں تھا یہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے پوری پارلیمنٹ کو طاقت کے اشاروں پر نچاکر قانون سازی کی،ان اندھے غیرآیئنی قوانین کی منظوری سے جمہوریت کی ہاراورآمریت کی جیت ہوئی،ایک ناکام سیاستدان ناکام حکمران اورناکام حکومت کو بار بارسہارا دینے سے سے قوم اوردنیا کی نظروں میں ملک اوراداروں کا وقارختم ہوتا جارہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ متنازع قانون سازی کے ذریعے غیرمتنازع الیکشن کیسے ہوسکتے متنازع قانون سازی کرنے سے متنازع الیکشن کی بنیاد آج سے رکھ دی گئی، ای وی ایم عوام کے ووٹ چوری کرنے کی ایک نئی مشین ہے جو آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے۔

Related posts

عمران خان کا 25مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

Zaib Ullah Khan

پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا

Hassam alam

صحافی اطہرمتین کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment