Urdu
پاکستان

ناظم جوکھیو قتل کیس،تمام ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی: ملیر کورٹ نے شکار سے روکنے پر ناظم جوکھیو قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے تمام ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ملیر کورٹ میں شکار سے روکنے پر ناظم جوکھیو قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے ملزماں کیخلاف میمن گوٹھ تھانے میں ناظم جوکھیو کو اغواء کے بعد قتل کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ حتمی چالان کی روشنی میں دہشتگردی ایکٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ سماعت پر مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے درخواست دی گئی تھی جس پر آج کی سماعت کے دوران تمام فریقین کی جانب سے دلائل دئیے گئے تھے۔

Related posts

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

Zaib Ullah Khan

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول، مراد علی شاہ و دیگر پر فی کس 50 ہزار جرمانہ

Rauf ansari

سائبر حملوں میں بھارتی، روسی اور ایرانی ہیکرز شامل ہیں، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

Hassaan Akif

Leave a Comment