Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا جو پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کو اس دوران جزوی گرہن لگے گا،جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، جزوی چاندگرہن شمالی، جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ کے دیگرحصوں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھاجاسکےگا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجکر دو منٹ پر جبکہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر تین بجکر سینتالیس منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن کا مکمل اختتام پانچ بجکر چار منٹ پر ہوگا۔ دورانیے کے اعتبار سے یہ چاند گرہن گزشتہ ایک ہزار سال میں طویل ترین چاند گرہن ہوگا۔ یہ پانچ سو اسی سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے لیے منفی ہے، موڈیز

Hassam alam

کراچی میں ایک ہی روز میں 104 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے

Nehal qavi

بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

Rauf ansari

Leave a Comment