Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس کو دوسری بار چیلنج کردیا

اسلام آباد: آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس کو دوسری بار چیلنج کردیا۔ سابق صدر کی جانب سے بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہوں۔ ریفرنس کےذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عدالت کیس سے بری کرے۔

سابق صدر نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔ بیرسٹر شیراز راجپر کے ذریعے ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں۔ ریفرنس کےذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیب نے ان پر جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات بنائے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔ آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس ختم کر کے ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔

Related posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

Zaib Ullah Khan

سلمان شہباز کے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

Nehal qavi

امریکہ جوہری مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے، ایران

Nehal qavi

Leave a Comment