Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

اداکار مانی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لگانے کے عمل کو مذاق قرار دے دیا

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لگانے کے عمل کو مذاق قرار دے دیا۔

مانی نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری پر وزیراعظم عمران خان کےاس خیال پر تنقید کی ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جس ملک میں الیکٹرانک ڈیجیٹل پمپ پر پیٹرول پورا نہ ملےوہ ملک ڈیجیٹل ووٹنگ مشین لگانا چاہتا ہے، اچھا مذاق ہے۔

Related posts

کراچی میں ڈینگی بخار جیسی پراسرار بیماری پھیل رہی ہے

ibrahim ibrahim

ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے، آرمی چیف

Hassam alam

آج ایم کیوایم کےساتھ ظلم وبربریت کامظاہرہ کیاگیا، گورنر سندھ

Rauf ansari

Leave a Comment