Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب کا استعمال مخالف سیاستدانوں کے خلاف ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

لاہور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کا استعمال مخالفین اور صرف سیاستدانوں کے خلاف ہوتا ہے۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں نیب کو استعمال کیا مگر ہم نے شفافیت کیلئے نیب قوانین میں تبدیلی کی۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کوآئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئیے مگر نیب کا قانون صرف سیاسی لوگوں پر استعمال ہوا۔قائد نون لیگ کو جس کیس میں سزا ملی کیا اسکی مثال دنیا میں کہیں ملتی ؟ نیب لوگوں کی وفاداریاں بدلنے کا ہتھیار ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں احتساب کا نعرہ لگا کر نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔ بطور وکیل نیب میں موجود تین مسائل کی نشاندہی کی۔

پیپلز پارٹی رہنما قمرالزمان کائرہ نے کہا ملک میں اداروں او قوانین کی کمی نہیں مگر طاقتور قانون سے بالاتر ہوچکے ہیں۔ جمہوریت کے ساتھ چلنے کے لئے رویہ بھی جمہوری ہونا چاہئیے۔کانفرنس کے مقررین نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عوام کے حقوق پورے کرنے پر زور دیا۔

Related posts

ایئر چیف سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Rauf ansari

معید انور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں،فاروق ستار

ibrahim ibrahim

سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment