Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قوم کو اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا اقتدار سے باہر بیٹھے ہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا۔حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کو اندرون و بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ ملکی بقاء اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا سابقہ ادوار میں عوام کو دی گئی محرومیاں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ قوم کو اچھے مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا جبکہ گزشتہ تین سال میں کرونا وباء اور معاشی بحران کے باوجود ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کا پیسہ عوامی ترقی پر خرچ ہو رہا ہے۔ اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ 2023ء کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیں گے۔

Related posts

روضہ رسول ﷺپر پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، حمزہ شہباز

Rauf ansari

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، عدالت نے رہائی کا حکم دیدیا

Zaib Ullah Khan

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

Rauf ansari

Leave a Comment