Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ڈی ایم میں شا مل جماعتیں ایک دوسرے کو صرف دھوکہ دے رہی ہیں، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کا نتیجہ حسب روایت نشستن، گفتن اور برخاستن تک محدود رہے گا۔ یہ عناصر استعفیٰ دے سکتے ہیں نہ ہی لانگ مارچ کر سکتے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد ہے جس میں شا مل جماعتیں ایک دوسرے کو صرف دھوکہ دے رہی ہیں۔ پی ڈی ایم کرپشن میں ملوث عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ قوم ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے ان عناصر کے چہروں کو پہچان چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن اور شہباز شریف پٹے ہوئے مہرے ہیں ۔ اپوزیشن کے پاس کوئی بیانیہ ہے اورنہ ہی کوئی حکمت عملی۔ پی ڈی ایم کے سیاہ کار اپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں۔ اداروں کی تضحیک کرکے یہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ اداروں کے خلاف ان کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Related posts

ووٹ کے تحفظ کیلئے متفقہ الیکشن ایکٹ ناگزیر ہے، اسفند یار ولی

Rauf ansari

مہنگائی کی سالانہ شرح 33.12فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ibrahim ibrahim

یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری پھنس گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment