تہران : بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو ایرانی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دی جائے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کے بعد گروسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ادارہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت میں مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔
خیال رہے کہ گروسی رواں سال فروری سے اب تک اپنے تیسرے دورے پر پیر کی شام تہران پہنچے تھے۔
