فیصل آباد: اکبر چوک کے قریب پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع فیصل آباد میں اکبر چوک کے قریب پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق کانسٹیبل کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کی میت اور دیگر2زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
