Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیریں مزاری کا اقوام متحدہ سے کشمیر میں جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور عالمی برادری سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں فاشسٹ مودی سرکار کے زیر تسلط جنگی جرائم کا نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور عالمی برادری سے سوال کیا کہ وہ کب مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ مودی دور کے جنگی جرائم کا نوٹس لے گی اور کب اس کیخلاف کارروائی کرے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے چپ سادھے رکھنے کی بدولت نازی جرمنی سے روانڈا اورمقبوضہ کشمیر تک نسل کشی پروان چڑھ رہی ہے۔ عالمی برادری کو اس کا بہت زیادہ تاخیر ہونے سے قبل نوٹس لینا چاہئے۔

Related posts

بارش سے متاثرہ شہروں میں کل پرائیویٹ اسکول اور کالجز بند رہیں گے

Nehal qavi

صدر عارف علوی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

ibrahim ibrahim

سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment