Urdu
تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریفرنس کے چھ گواہوں اور خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس پر سماعت ہوئی۔لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں مصروفیت کے باعث خواجہ سعد رفیق پیش نہیں ہوسکتے ۔

احتساب عدالت کےجج نسیم احمد وِرک نے عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان اور چھ گواہوں کو چودہ دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے حکومت کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کی قیادت میں سات سال محنت کی مگر عمران خان، شیخ رشید، عثمان بُزدار سمیت کے پی کے اور پنجاب کے وزیر صحت کہیں کام کرتے دکھائی نہیں دئیے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اسموگ کے ساتھ ڈینگی کی دس سال پرانی صورتحال بہت افسوسناک ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے پاس تو بروقت جاتی ہے مگر یہاں اقدامات میں تاخیر کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھنے کی قرارداد سے لاعلمی کا اظہار بھی کردیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ، معاشی پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکامی ہوئی۔ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ موجود حکومت اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ پاکستان اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوسکے۔

Related posts

کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

ibrahim ibrahim

ہم کسی بھی ملک کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتے، افغان وزیر دفاع

Hassam alam

عمران نےگھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدےاور کتنے میں بازار میں بیچ دیے،مریم نواز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment