Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانوی نمائندے نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان اور افغانستان کےلیے برطانوی نمائندے نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں افغانستان کی موجود صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے اور معاشی ترقی کےلیے عالمی اتحاد ضروری ہے۔

Related posts

آخری وقت تک مقابلہ کریں گے، اسد عمر

Rauf ansari

وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

Hassaan Akif

رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment