Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا۔

دوسری جانب صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

Related posts

آرمی چیف کا سیالکوٹ چونڈاکےقریب چنوکی کادورہ

Rauf ansari

بلغاریہ: بس میں آگ لگنے سے 45 افراد ہلاک

Hassam alam

کرپشن میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع، بحث کروانے کا مطالبہ

Rauf ansari

Leave a Comment