Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قوم کو ایک ساتھ تین خوشخبریاں سنادیں

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب میں تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر کے معاملے پر تمام قانونی معاملات طے پا گئے، اربوں ڈالرز رواں ہفتے پاکستان کو مل جائینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تین اچھی خبریں آئی ہیں۔ ٹویٹر پر پہلی خوشخبری سناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ایشن نے ہڑتال ختم کردی جبکہ دوسری خوشخبری سناتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے۔

Related posts

انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان کا کنگ سعود یونی ورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

Rauf ansari

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment