کراچی: سندھ رینجرز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی گئیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
