کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم دبئی سینٹرمیں رات کے اندھیرے میں واردات، ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپٹرا اور 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے۔
مارکیٹ کی 9 سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر واردت ہوئی ہے، چوکیدار واردات سے لاعلم رہا ہے۔ ملزمان نے مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ کر یا رخ موڑ کر واردت کی۔ واردت پہلی اور دوسری منزل پر قائم کپٹرے کی دکانوں میں کی گئی ہے۔ برائیڈل ڈریس والے کپڑے بھی ملزمان ساتھ لے گئے ہیں۔
