Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

کنزیومر کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ قید کی سزا سنادی

منڈی بہاوالدین: کنزیومر کورٹ کے جج راو عبدالجبار نے ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو تین تین ماہ کی سزا سنا دی۔پولیس نے احاطہ عدالت سے دونوں افیسرز کو گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیا۔

کنزیومر کورٹ کے جج راو عبدالجبار کی عدالت میں ایک شہری محمد عاصم حسین نے درخواست دائر کی کہ واپڈا کالونی سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ جو میرے نام تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک اور سرکاری ٹیچر حسن علی کی الاٹمنٹ کر دی جبکہ مجھ سے زبردستی سرکاری مکان خالی کروا لیا گیا جو کہ غیر آئینی اور قانونی ہے۔ میرے سمیت میرے گھر والوں کو چاردیواری کا تحفظ دیا جائے۔

عدالت کی جانب سے متعدد بار ڈی سی اور اے سی کو نوٹس بھیجوائے گئے مگر عدالت کے حکم کی تکمیل نہ کی گئی بلکہ کلرک رانا محبوب کو عدالت بھیجوا دیا جس نے عدالت کے اختیارات کو چیلنج کیا ۔ڈی سی منڈی بہاؤالدین طارق بسرا نے جج راؤ عبدالجبار سے ٹیلی فون پر دھمکی امیز لہجے میں گفتگو بھی جس پر عدالت نے عدالت نے دونوں افسران کے ہتک آمیز رویہ پر تین تین ماہ کی سزا سنا کر جیل بھیجوانے کا حکم جاری کر دیا۔ پولیس نے افسران کو گرفتار کر کے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا۔

Related posts

جہانگیر ترین گروپ کا عثمان بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ

Rauf ansari

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 04 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment