Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوئی

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے، اورسیز پاکستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکو یقینی بنائیں گے۔

گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ دورے پر اسکاٹ لینڈ پہنچے گئے۔ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل سید زاہد رضا، پارٹی عہدیدار اور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے گورنر کا استقبال کیا۔ چوہدری محمد سرور نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہکوئی شک نہیں وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں، اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے ، عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے۔

محمد سرور نے کہا کہ حکومت ملک کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، آئینی مدت پوری کرنا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے حقیقی معنوں میں کام ہورہا ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار اداکر ناہوگا۔

Related posts

سابق حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، عمران خان

Hassaan Akif

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ پنجاب کی حدود میں داخل

Rauf ansari

حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے

Hassam alam

Leave a Comment