Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ای وی ایم اور آر ٹی ایس کے استعمال پر کمیٹیاں بنادی ہیں

ملتان: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت قانون سازی کا عمل مکمل کر لے تو اپریل کے آخر تک الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، ای وی ایم اور آر ٹی ایس کے استعمال پر کمیٹیاں بنادی ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سال اپریل تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، جلد ہی حلقہ بندیوں کیلئے کام کا آغاز کر دیا جائے گا، ووٹرز کی تصدیق کے لئے ڈور ڈور ٹو ڈور ویری فکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

غلام اسرار خان نے کہا کہ ای وی ایم کے معاملہ پر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اس معاملے پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اور اجلاسوں میں ای وی ایم کے تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی جا رہی ہے، ڈی ایچ اے کے آٹھ بلاکس میں آٹھ ہزار ووٹ منتشر ہوگئے ہیں، ووٹرز اپنے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کر کے ووٹ کا اندراج کروائیں۔

Related posts

شہباز شریف نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کیلئے درخواست دائر کردی

Hassam alam

Leave a Comment