Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

مراکش : شمالی افریقی ملک مراکش کے ساحل سے انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق زیوارات ڈیڑھ سو سال پرانے ہیں۔

ساحل سے ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی سیپیاں ملی ہیں، جنہیں اندازے کے مطابق گلے کے ہاروں اور ہاتھ کے کنگن میں استعمال کیا گیا تھا۔

ماہر آثار قدیمہ عبدل جلیل بوزوگر سیپیوں کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اس وقت کے لوگ اپنا پیغام پہنچانے کے لیے زبان استعمال کر رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ سب علامتی اشیا ہیں اور نشانات کی طرح اوزاروں کے برخلاف تبادلہ صرف زبان ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات میں ملنے والے ایک انداز کے زیورات اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ انہوں نے دور دراز علاقوں تک سفر بھی کیا ہو گا۔

Related posts

شاہین شاہ آفریدی او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹاپ تھری میں شامل

Hassam alam

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ لگی آگ بجھانے بعد پر بھڑک اٹھی

Rauf ansari

چین نے پی آئی اے کو مزید2شہروں کیلئے پروازیں چلانےکی اجازت دے دی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment