Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

اسلا م آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سےملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے کاسا ایک ہزار منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

صدر عارف علوی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین مضبوط معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط كو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن، مفاہمت اور استحکام کیلئے پاکستان اور تاجکستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ دو طرفہ تعلقات کی سطح پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Related posts

عمران خان نے امریکہ میں اپنا امیج بنانے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کیا، شیری رحمان

Nehal qavi

بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست

ibrahim ibrahim

اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے

Hassaan Akif

Leave a Comment