کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کاتفصیلی جائزہ لیا۔ انشاءاللہ اگلے دس دن میں منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہوگا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا کل تفصیلی جائزہ لیا۔ اگلے دس دن میں منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعدپچیس دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
