Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک، ایران صدور کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

اسلا م آباد: پاکستان اور ایران کے صدور کی اشک اباد میں ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ ایران اہم مسلمان اور برادر ہمسایہ ملک ہے۔دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی، لسانی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔پاکستان جیو اقتصادی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ترکی اورآذربائیجان تک عالمی روڈ ٹرانسپورٹ سے پورے ای سی او خطے کو فائدہ پہنچے گا۔دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے دو طرفہ میکنزم کے باقاعدہ اجلاس ضروری ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعاون اور تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Related posts

سابق جج کا نوازشریف اور مریم نواز کی ضامنت سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

Hassam alam

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا

Hassam alam

کراچی میں تین دن کی ہیٹ ویو کا امکان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment