Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، جہانگیر ترین

دنیاپور: پی ٹی آئی کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کارکن ہمارا سرامایہ ہیں، ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ہوں۔ ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، بغیر ٹیم ورک کے کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر خان ترین مختصر دورہ پر دنیاپور پہنچے جہاں پر تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری ارشد جاوید کی جانب سے دئیے گے عشائیہ میں شرکت کی۔بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری زاہد بشیر کے گھر گے جہاں پر انہوں نے زاہد بشیر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

جہانگیرخان ترین نےاس موقع پر کہا کہ کارکن ہمارا سرامایہ ہیں، انکو تنہا نہیں چھوڑ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے دکھ سکھ میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ایک سوال پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے ٹیم ورک کا بہتر ہونا ضروری ہے، بغیر ٹیم ورک کے کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔

Related posts

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

فواد چودھری کو صحافیوں کے خلاف بیہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل کو قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment