Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سراج الحق کا ووٹوں کی خریداری میں ملوث جماعتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ووٹوں کی خریداری میں ملوث جماعتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ملک میں انصاف ان کو ملتا ہے جس کے پاس سونے کی چابی ہو، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

الحمرا لاہور میں خواتین یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان لڑائی ہے، حکومت دو ہزار تئیس کا الیکشن جیتنے کےلئے جادوئی مشین لے کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جج رانا شمیم نے اعتراف کیا کہ عدلیہ کو من مرضی کے فیصلوں کیلئے ڈکٹیشن دی جاتی ہے کہ کس کو جیل میں ڈالنا ہے اور کس کو نہیں، پاکستان کی عدالتوں میں انصاف تب ملتا ہے جب جیب میں پیسے ہوں جن عدالتوں میں انصاف نہ ملے اسے تالے لگا دینے چاہئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان تو دور کی بات یہ چکوال کی ایک کروڑ ریوڑیاں ہی بانٹ دیں تو ان کی صلاحیت کو مان جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر سب ڈرامہ ہے، ملک میں احتساب تب ہوگا جب جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہوگی۔

Related posts

سی ویو پر ایک اور غیر ملکی سیاح کے ساتھ بدتمیزی

Zaib Ullah Khan

حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

Hassam alam

ہالی ووڈ فلم “نائٹ میئر ایلی “کا ٹریلر جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment