Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کرتار پور میں فوٹو شوٹ پر نجی کمپنی کے مالک نے سکھ برادری سے معافی مانگ لی

لاہور: سکھوں کےمذہبی مقام کرتار پور میں فوٹو شوٹ کے معاملے پر نجی کمپنی کے مالک نے سکھ برادری سےمعافی مانگ لی۔

کمپنی کے مالک شہریار یوسف نے کہا یہ فوٹو شوٹ ہماری کمپنی کے زیر اہتمام نہیں ہوا تھا لیکن اس حرکت پر پھر بھی شرمندہ ہوں۔

واضح رہے کہ ملبوسات تیار کرنےوالی نجی کمپنی کے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر مذہبی مقام گوردوارہ کرتار پور کے احاطے میں سرخ لباس زیب تن کئے خوبرو حسینہ کی تصاویر پر سکھ برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی ۔اس معاملے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے سکھ برادری کا کہناہے ہمارے مقدس مقام پر ننگے سر تصاویر بنوانے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے بھی گوردوارہ کرتاپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

Related posts

مقامی اورعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Rauf ansari

عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں

Hassam alam

لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم کو شعبدے باز لیڈر قرار دے دیا

Hassam alam

Leave a Comment