Urdu

اسلام آباد: اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

Related posts

ن لیگی رکن اسمبلی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز

Hassaan Akif

قذافی اسٹیڈیم 13 سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار

Zaib Ullah Khan

مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی چپڑاسی کی انٹری

Hassam alam

Leave a Comment