Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں عالمی وبا سے مزید9افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار737 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید414کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار254ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار381کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.97فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار75، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار185،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار722، بلوچستان میں 33 ہزار484، آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار27افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار846، اسلام آباد 955، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

مستحق گھرانوں کے لئے احساس راشن پروگرام لایا گیاہے، ثانیہ نشتر

Rauf ansari

اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

Hassam alam

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

Hassam alam

Leave a Comment