Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا

لاہور: پنجاب میں ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا۔ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 68 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی شرح صفر ہوگئی ہے۔

موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب میں ڈینگی مچھر اپنی موت آپ مرنے لگا۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 68 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ لاہور سے 48 افراد زہریلے مچھر کے کاٹنے سے اسپتالوں میں پہنچے۔ اسی طرح گوجرانولہ سے ڈینگی کے 4، خانیوال اور راولپنڈی سے 3 تین جبکہ چنیوٹ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 25,227 ہو چکی ہے جبکہ ابھی بھی سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 683 مریض زیر اعلاج ہیں۔ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید قاضی کے مطابق لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کل 2583 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے سرکاری اسپتالوں میں 1424 بیڈز خالی ہیں۔

Related posts

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

Hassaan Akif

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا،وفاقی وزراء

ibrahim ibrahim

ایران ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی

Hassam alam

Leave a Comment