Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سری لنکا نے پاکستان کی بروقت کارروائی اور رد عمل پر اطمینان ظاہر کیا ہے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیالکوٹ واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا نے پاکستان کی بروقت کارروائی اور رد عمل پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رکھاہے ، میرا سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہواہے ، سری لنکا نے پاکستانی موقف اور بر وقت کارروائی کی تحسین کی ، وزیراعظم عمران خان خود سیالکوٹ واقعہ کی نگرانی کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی سیالکوٹ واقعہ پر مذمت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیا ، وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت اور افسوسناک ہے ، واقعہ سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں ،ہم نے متاثرہ کی فیملی سے سری لنکا میں رابطہ کیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ جو ان کی فیملی کی خواہشات ہیں اس کے مطابق آگے بڑھیں۔

Related posts

ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں کیا قومی سلامتی کمیٹی میں 197 ممبران کو غدار قرار دیا گیا؟

Hassam alam

بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کریں، فیاض چوہان

Rauf ansari

سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

Leave a Comment