Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت دماغ اور چہرے پر ضرب لگنے سے ہوئی۔ تشدد سے پریانتھا کمارا کے جسم کا 99 فیصد حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا، بازو کولہے سمیت تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں، پرانتھا کا صرف ایک پاؤں ٹھیک تھا باقی پورے جسم میں ایک بھی ہڈی سلامت نہیں بچی۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر کو فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مبینہ توہین مذہب کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا اسی دوران پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے، مار مار کر جان سے ہی مار دیا اور بعد میں لاش کو جلا دیا۔

Related posts

چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیدیا

Zaib Ullah Khan

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں

Rauf ansari

Leave a Comment