Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا سینیگال کا خیر سگالی دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے سینیگال کا خیر سگالی دورہ کیا۔مشن کمانڈر نے سینیگال کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پی این ایس عالمگیر نے سینیگال کا خیر سگالی دورہ کیا سینیگال کی بندرگاہ ڈاکار آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مشن کمانڈر نے سینیگال کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق سینیگال کے دورے کے موقع پر پاکستان بحریہ نے ڈاکار میں میڈیکل کیمپ کا بھی لگایا ۔میڈیکل کیمپ میں 2000 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔سینیگال کے عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related posts

ترک بری فوج کے کمانڈر کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Zaib Ullah Khan

شوکت ترین سنجیدہ ہیں تو آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں، بلاول

Rauf ansari

عمران خان پر ایف آئی آر فسطائیت کی مثال ہے، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment