Urdu
پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،راجہ پرویز اشرف

لاہور: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے پنجاب میں پیپلزپارٹی فعال ہوچکی ہے، تیار رہیں پنجاب میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، حسن مرتضٰی نے تنبیہ کی کہ ن لیگ زبان کا استعمال درست کرے ورنہ اصغر خان کیس سے جوابی وار کا آغاز ہو گا۔

لاہور میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حلقہ این اے ایک سو تینتیس کی عوام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اب بیدار ہوچکے ہیں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔

رہنما پیپلزپارٹی سید حسن مرتضٰی نے ن لیگ کو پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈا کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی دیدی،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر این اے 133 میں حصہ لینے والے اسلم گل نے کہا کہ قیادت سے لے کر کارکن تک ہر جیالے نے پارٹی الیکشن نے حصہ لیا جلد ہی نچلے سطح پر پارٹی کو مضبوط کر لیا جائے گا۔

Related posts

مودی سرکار کے عزائم علاقائی امن کیلئےحقیقی خطرہ ہیں، عمران خان

Rauf ansari

ن لیگ، پی پی کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کا ریکارڈ دکھانے سے قاصر ہیں، فرخ حبیب

Hassaan Akif

شہبازشریف خاندان کےخلاف فرد جرم عائد ہونےجارہی ہے،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment