Urdu
تازہ ترین دنیا

کورونا وائرس نے بچوں کی تعلیم کو بے حد نقصان پہنچایا، عالمی بینک

نیویارک: عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کو توقع سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی بینک نے ایک نئی رپورٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی کئی لاکھ بچے اسکولوں میں جانے سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بچوں کا تناسب تقریباً 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے جو دس سال کی عمر تک سادہ متن کو پڑھنے اور سمجھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

عالمی بینک کے مطابق بند اسکولوں سے متاثر ہونے والے بچے مجموعی طور پر اپنی زندگیوں میں سترہ ارب یورو کا نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

Related posts

تہران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

Hassam alam

ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment