Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور احتساب کی مہم جانبدارانہ قرار، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن اور گورننس سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور احتساب کی مہم کو جانبدارانہ قرار دے دیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کرپشن اور گورننس سے متعلق جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق پولیس سب سے زیادہ کرپٹ جبکہ شعبہ جوڈیشری کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کنٹریکٹ ٹینڈرنگ تیسرے اور صحت کا شعبے چوتھے نمبر پر کرپٹ شعبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 برسوں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا جبکہ آمدن کم ہوئی، 72 فیصد شہریوں کے مطابق نچلی سطح پر سرکاری اداروں میں کرپشن بڑھی، وفاقی حکومت کی خود احتسابی کی مہم غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

Related posts

حصص بازار میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کی کمی

Hassaan Akif

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر حریت کانفرنس کااحتجاج

Rauf ansari

دو آپشن ہیں استعفیٰ دیں یا اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروائیں، بلاول

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment