Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی حکومت میں ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جاتا، یوسف رضا گیلانی

خانیوال : پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر ملک کو مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔اگر ایسا نہیں ہو گا تو ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مخالفت کریں گے ۔

خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے نوکریاں دینے کی پاداش میں جیلیں کاٹیں۔ ہم نے آغاز بلوچستان مہم چلا کر پسماندہ صوبہ کو ترقی دی۔ہم نے صوبہ سرحد کا نام خیبرپختونخوا رکھا اور اگر پیپلز پارٹی حکومت میں ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جاتا ۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم آپ سے ووٹ مانگ رہے ہیں تو اپنی کارکردگی کی وجہ سے مانگ رہےہیں ۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں منفی رجحان

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Rauf ansari

سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہیے،فیصل سبزواری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment