Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

زرعی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ زرعی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زراعت کو نئی جدتوں سے ہمکنار کرتے ہوئے زرعی محقیقین کو کاشتکاروں کے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل تلاش کرنا ہو گاتاکہ فوڈ سکیورٹی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر سید شبلی فراز نے کہنا تھا کہ تحقیقات کو لائبریری کی زینت بننے کی بجائے کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور زرعی ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص بیج کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم زرعی یونیورسٹی کا مجوزہ تصدیق شدہ بیج کا منصوبہ اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ وفاقی حکومت زرعی یونیورسٹی کے پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی پہلی زرعی درس گاہ ہونے کی حیثیت سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بے پناہ خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔حکومت توقع کرتی ہے کہ زراعت کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے تحقیقات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے صف اول کی درس گاہ ہونے کا اعزاز قائم رکھے گی۔

شبلی فراز نے کہاکہ زرعی سائنسدانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہوئے جدید رحجانات کی ترویج کے لئے آئی ٹی ایپلی کیشن متعارف کروانی چاہئیں تاکہ کاشتکاروں کو فوری جدید معلومات دستیاب آ سکیں۔ اکیڈیمی، انڈسٹری اور حکومت کو مل کرمشترکہ کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے زرعی ترقی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات سے ہم آہنگ اور اپلائیڈ تحقیقات کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید رحجانات بشمول ہائیڈروپونک کے متعلق کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔

Related posts

دفترخارجہ کی پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردید

Zaib Ullah Khan

اماراتی حکام کا آرمی چیف سے رابطہ: سیلاب متاثرین کی امداد بڑھانے کا فیصلہ

Hassam alam

کراچی یونیورسٹی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ قرار

Rauf ansari

Leave a Comment